قبرستان سے چار افراد گرفتار، ان کے قبضے سے کیا کچھ ملا اور دراصل یہ کون نکلے؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے میوہ شاہ قبرستان سے گینگ وار کے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے چا ہینڈ گرنیڈ، تین آٹو میٹک کلاشنکوف اور ایک نائن ایم ایم پستول گولیوں کے ساتھ برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے دوران تفتیش قتل و غارت گری، بھتہ خوری، ڈکیتی و سٹریٹ کرائم جیسے سنگین جرائم کا انکشاف کیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم الیان بلوچ نے گزشتہ ماہ الطاف عرف انو بھائی نامی شخص کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، الطاف عرف انو بھائی کے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔