ہائی ٹینشن تاریں گرنے سے قربانی کے 6 چھترے ہلاک

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن تاریں چھتروں پرگرگئیں۔
جیو نیوز کے مطابق واقعہ قلعہ دیدار سنگھ کے قریب کھیتوں میں پیش آیا جہاں شہروز نامی بیوپاری نے عید پر فروخت کرنےکے لیے چھترے پال رکھے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھیتوں میں اچانک بجلی سپلائی کرنے والی ہائی ٹینشن تاریں ٹوٹ کرگرگئیں جس سے کرنٹ لگنے سے چھ چھترے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔