مس انڈیا کی والدہ نے خود کشی کرلی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) مس انڈیا کا خطاب اپنے نام کرنے والی ریا ریکوار کی والدہ نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی، مس انڈیا نے بتایا کہ ہم نے والدہ کو پھندا لگا دیکھ کر فوری طور پر پھانسی سے اتارا اور ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے والدہ کو مردہ قرار دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیس کے ضلع باندہ کی رہائشی اور مس انڈیا کا تاج اپنے سر پر سجانے والی ریا ریکوار نے الزام لگایا ہے کہ ان کی ماں نے پولیس کی جانب سے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کی وجہ سے خود کو پھندا لگایا۔ریا ریکوار کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی دو روز سے لاپتہ تھا جس کی ایف آئی آر درج کروانے ان کی والدہ دوسری بھائی کے ساتھ پولیس سٹیشن گئیں جہاں پولیس والوں نے انہیں دن بھر بٹھا کر ذہنی طور پر ہراساں کیا اور جب شام کو والدہ گھر پہنچیں تو کمرے میں خود کو پھندا لگا لیا۔
پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلیے بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔اہل خانہ نے والدہ پر ہراسانی کا الزام لگاکر ہسپتال میں شدید ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد پولیس کمشنر آر کے سنگھ نے ہسپتال پہنچ کر اہل خانہ کو کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور انہیں گھر بھیجا۔