متحدہ عرب امارات میں‌ عیدالاضحیٰ‌ کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا مگر کتنی ؟

متحدہ عرب امارات میں‌ عیدالاضحیٰ‌ کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا مگر کتنی ؟
متحدہ عرب امارات میں‌ عیدالاضحیٰ‌ کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا مگر کتنی ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق چھٹیوں کی شروعات بروز پیر مورخہ 19 جولائی سے ہوگا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عید الاضحیٰ کیلئے 4 روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جو پیر 19 جولائی سے بروز جمعرات مورخہ 22 جولائی تک ہوں گی جبکہ تئیس اور چوبیس جولائی کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔

یو اے ای گورنمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد دفتری امور پچیس جولائی سے انجام دیے جائیں گے، یوں مجموعی طور پر چھ چھٹیاں ہوں گی۔ ان تعطیلات کا اطلاق تمام پرائیوٹ کمپنیوں پر بھی ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -