کورونا کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے اہم وجہ بتادی

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہ ہیں ، عید کی چھٹیوں کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کی اہم وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ، عوام سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ، ویکسی نیشن سے ہی کورونا کے پھیلاو کو روکا جا سکتا ہے ۔
معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ جن افراد نے ویکسین لگوا لی ہے انہیں سیاحت کی اجازت ہے ،ساٹھ لاکھ اضافی ڈوز جلد آجائیں گی ۔