نیو یارک اپارٹمنٹ انکوائری، نیب کاامریکا سے معلومات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی احتسا ب بیورو (نیب ) کی جانب سے سابق صدر آصف علی زدار ی کے نیویارک میں مبینہ فلیٹ سے متعلق امریکہ سے مزید معلومات لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب نے آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کی تحقیقات کے لئے الیکشن کمیشن سے سابق صدر کے اثاثوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ریکارڈمیں آصف زرداری نے نیویارک پراپرٹی ظاہرنہیں کی ، فلیٹ کی ملکیت جاننے کے لئے امریکہ سے مزید معلومات لی جائیں گی۔