عامر خان جیسے لوگ آبادی بڑھنے کی وجہ ہیں ، بی جے پی رکن نے انوکھی منطق پیش کر دی

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے رکن پارلیمنٹ سدھیر گپتا نے بالی ووڈ اداکار عامر خان جیسے لوگوں کو آبادی بڑھنے کی وجہ قرار دے دی ۔
مند سور سے بی جے پی کی ٹکٹ پر پارلیمنٹ کا رکن بننے والے سدھیر گپتا نے کہا کہ عامر خان نے دو شادیاں کیں اور تین بچے پیدا کئے مگر سب کو چھوڑ کر اب تیسری بیوی کی تلاش میں ہیں ، عامر جیسے لوگ آبادی کو غیر متوازن کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں ، عامر خان جیسے لوگوں کو روکنا پڑے گا۔
سدھیر گپتا نے کہا کہ بھارت کی زمین ایک انچ نہیں بڑھی اور آبادی 140 کروڑ تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل محدود ہیں اور آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس لئے آبادی کنٹرول قانون ضروری ہے۔