منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی شہباز شریف کے خلاف تفتیشی رپورٹ تیار، اہم نکات سامنے آگئے

منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی شہباز شریف کے خلاف تفتیشی رپورٹ تیار، اہم ...
 منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی شہباز شریف کے خلاف تفتیشی رپورٹ تیار، اہم نکات سامنے آگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تفتیشی رپورٹ تیار کرلی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی، دوران تفتیش شہبازشریف مسئلہ فلسطین کا ذکر بھی کرتے رہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا  کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف سے 25 سوالات کیے گئے ہیں جن میں  سےکسی ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیاگیا۔اپوزیشن لیڈر سے جب اربوں روپے کی پراپرٹی سے متعلق پوچھا گیا کہ کیسے بنائی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ میر ی بیگمات سے معلوم کریں، تفتیشی ٹیم نے ان کے کاروبار میں اضافے کے بارے سوال کیا جس پر شہباز شریف نے کہا کہ سلمان شہباز شریف سے پوچھیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شہبازشریف سے سوال کیا کہ مہنگی ترین گاڑیاں خریدی گئیں، تو شہباز شریف کا جواب تھا میرے بھتیجوں سے معلوم کریں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ 25 ارب روپے آپ کے اور فیملی کے اکاو¿نٹس میں جمع ہوئے اور نکالے گئے۔ تو شہباز شریف کا جواب تھا اس حوالے سے میرے وکیل جواب دیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے شہبازشریف سے درخواست کی کہ سر آپ کچھ تو بتائیں جس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ مسئلہ فلسطین بہت سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے سوال کیا کہ سر ان سوالات کا مسئلہ فلسطین سے کیا تعلق ہے۔ جس پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہت گہرا تعلق ہے، میں ساری توجہ اس مسئلے کے حل پر لگا رہا ہوں اور آپ بار بار مجھ سے چینی اکاو¿نٹ اور پراپرٹی کا پوچھ رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -