کراچی میں مسلسل کتنے روز تک بارشیں ہوں گی؟ 

کراچی میں مسلسل کتنے روز تک بارشیں ہوں گی؟ 
کراچی میں مسلسل کتنے روز تک بارشیں ہوں گی؟ 
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں مون سون کے پہلے سپیل کا آغاز ہوگیا ہے جس کے باعث بارشوں کا سلسلہ 16 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھارتی ریاست گجرات کے ذریعے مون سون ہوائیں داخل ہوئیں جب کہ بحیرہ عرب سے زیریں سندھ میں معتدل درجے کی مون سون ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔ بحیرہ عرب کی نمی کی وجہ سے کراچی کے اطراف میں تھنڈر سیلز بن رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کے پہلے سپیل کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو 16 جولائی تک جاری رہیں گی۔ آج صبح نو بجے تک گلشن حدید میں سب سے زیادہ 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ نوری آباد میں آٹھ، پی اے ایف فیصل بیس پر پانچ، یونیورسٹی روڈ پر 4.3، لانڈھی میں چار اور سرجانی ٹاؤن میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

ماحولیات -