انڈیا کے مشہور سیاحتی مقام پر بادل پھٹنے سے سیلاب آگیا، ہر طرف تباہی مچ گئی

انڈیا کے مشہور سیاحتی مقام پر بادل پھٹنے سے سیلاب آگیا، ہر طرف تباہی مچ گئی
انڈیا کے مشہور سیاحتی مقام پر بادل پھٹنے سے سیلاب آگیا، ہر طرف تباہی مچ گئی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دھرم شالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے مشہور سیاحتی مقام دھرم شالا میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پانی نے ہر طرف تباہی مچادی تاہم ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم شالا میں آج بادل پھٹ گیا جس کے باعث گلیوں میں پانی سیلابی ریلے کی صورت میں بہنے لگا۔ ہوٹل اور گھر پانی سے بھر گئے جب کہ بہت سی عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔ بادل پھٹنے کے علاوہ شدید بارشوں نے بھی خوب تباہی مچائی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی ریلے کتنی تیز رفتاری کے ساتھ رہائشی علاقوں میں تباہی مچاتے ہوئے گزر رہے ہیں۔ حکام نے بادل پھٹنے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اب تک دھرم شالا میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم دو افراد لاپتہ ہیں جنہیں ڈھونڈنے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید :

ماحولیات -