عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر تین چھٹیاں کرنے کافیصلہ کیا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔تین دن کی تعطیلات کی صورت میں ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفتروں میں آنا پڑے گا۔