یوروکپ 2020، فائنل میچ کے دوران ایک مداح کی ایسی شرمناک حرکت کہ دیکھنے والوں کے گال بھی شرم سے لال ہوگئے

یوروکپ 2020، فائنل میچ کے دوران ایک مداح کی ایسی شرمناک حرکت کہ دیکھنے والوں کے ...
یوروکپ 2020، فائنل میچ کے دوران ایک مداح کی ایسی شرمناک حرکت کہ دیکھنے والوں کے گال بھی شرم سے لال ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز یورو2020فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں انگلینڈاور اٹلی کے درمیان ٹاکرا ہوا اور اٹلی نے 3-2سے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اٹلی نے گزشتہ روز یہ چیمپئن شپ دوسری بار جیتی۔ اس فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے مداحوں کا جوش و جذبہ دیدنی تھا، تاہم اس دوران انگلینڈ کے ایک مداح نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ دیکھنے والوں کے گال شرم سے لال ہو گئے۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق میچ کے آغاز میں ہی انگلینڈ کے اس مداح نے اپنے تمام کپڑے اتار ڈالے اور مکمل برہنہ ہو گیا۔ اس آدمی کے پاس محض ایک ہی کپڑا تھا اور وہ انگلینڈ کا پرچم تھا، جسے وہ دونوں ہاتھ بلند کرکے لہرا رہا تھا۔ یہ شرمناک منظر ٹی وی سکرینوں پر کروڑوں لوگوں نے دیکھا۔
 رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی نیشنل فٹ بال ٹیم کا 1966ءکے بعد کسی بڑی چیمپئن شپ کا یہ پہلا فائنل تھا جو وہ کھیل رہی تھی، لہٰذا ان کے لاکھوں کی تعداد میں مداح اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ ہر طرح لوگ انگلینڈ ٹیم کی شرٹس پہنے نظر آ رہے تھے تاہم انگلینڈ ٹیم کے مداحوں کا یہ جوش و جذبہ اس وقت سرد پڑ گیا جب ان کی ٹیم اتنے عرصے بعد کسی اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچ کر ہار گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -