متحدہ عرب امارات کا 10سالہ گولڈن ویزہ لیکن دراصل یہ کن لوگوں کو دیاجائے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

متحدہ عرب امارات کا 10سالہ گولڈن ویزہ لیکن دراصل یہ کن لوگوں کو دیاجائے گا؟ ...
متحدہ عرب امارات کا 10سالہ گولڈن ویزہ لیکن دراصل یہ کن لوگوں کو دیاجائے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے دنیا کے 1لاکھ بہترین ’کوڈرز‘ (Coaders)کو 10سالہ گولڈن ویزہ دینے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ ویزے دبئی کے حکمران اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کی طرف سے شروع کیے جانے والے نیشنل پروگرام برائے کوڈنگ کے تحت جاری کیے جائیں گے۔ اماراتی حکومت کی طرف سے کوڈرز کے لیے مالی معاونت کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل پروگرام برائے کوڈنگ کے تحت کوڈرز کی مالی معاونت بھی کی جائے گی تاکہ وہ امارات میں ڈیجیٹل کمپنیاں قائم کرکے اپنے منصوبے اور آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنا سکیں۔ اس سکیم کو بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی معاونت حاصل ہے۔ ان کمپنیوں میں گوگل، مائیکروسافٹ، ایمازون، آئی بی ایم، ایچ پی ای، نویڈیا، فیس بک و دیگر شامل ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد امارات میں پانچ سال کے عرصے میں ایک ہزار ڈیجیٹل کمپنیاں قائم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سرمایہ کاری کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے بڑھا کر چار ارب ڈالر تک لیجایا جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -