طالبان کے حملوں سے بچنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر ایئرڈیفنس سسٹم نصب لیکن کب تک فعال ہوگا؟ حیران کن خبر

طالبان کے حملوں سے بچنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر ایئرڈیفنس سسٹم نصب لیکن کب تک ...
طالبان کے حملوں سے بچنے کیلئے کابل ایئرپورٹ پر ایئرڈیفنس سسٹم نصب لیکن کب تک فعال ہوگا؟ حیران کن خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے امریکی و نیٹو افواج کے مکمل انخلاءکے اعلان کے بعد طالبان تیزی سے علاقوں پر قابض ہو رہے ہیں۔طالبان کی طرف سے اسی تیزتر پیش قدمی کے ہنگام کابل ایئرپورٹ پر ایئرڈیفنس سسٹم نصب کر دیا گیا ہے جس کا مقصد طالبان کی طرف سے ہونے والے ممکنہ راکٹ حملوں کو روکنا ہے۔
 ایکسپریس ٹربیون کے مطابق افغان وزارت دخلہ کے ترجمان طارق ایریان کی طرف سے ایئرپورٹ پر اس ڈیفنس سسٹم کی تنصیب کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیٹو افواج رواں ماہ کے اختتام تک افغانستان سے مکمل طور پر نکل جائیں گی، جس کے بعد ملک کی سکیورٹی کا تمام تر انحصار افغان سکیورٹی فورسز پر ہو گا۔ طالبان کی طرف سے ابھی سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ افغانستان کے 85فیصد حصے پر قابض ہو چکے ہیں بہرحال ان کے اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی اور افغان حکومت کا موقف اس کے برعکس ہے۔
افغان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کابل ایئرپورٹ پر نصب کیا گیا یہ ایئرڈیفنس سسٹم اتوار کی رات دوبجے سے فعال ہو چکا ہے۔یہ سسٹم کئی ممالک میں راکٹ اور میزائلوں حملوں کو روکنے میں انتہائی مو¿ثر ثابت ہو چکا ہے۔ وزارت کی طرف سے اس سسٹم کے متعلق مزید معلومات مہیا نہیں کی گئیں، کہ کس ملک کا تیار کردہ ہے اور اس کا نام کیا ہے۔