دنیا کے سب سے چھوٹے پانچ ایئرپورٹس، تفصیلات ایسی کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے ایئرپورٹس رن وے کی لمبائی اور ٹرمینلز کے لحاظ سے چھوٹے بڑے ہوتے ہیں تاہم کچھ ایئرپورٹس اس قدر چھوٹے ہیں کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ ٹائمز آف انڈیاکے مطابق جزائرغرب الہند کے جزیرے سبا (Saba)کا جوانچو یراﺅسکوئین ایئرپورٹ ان میں سے ایک ہے جس کے رن وے کی لمبائی ایک چوتھائی میل کے برابر ہے۔ یہ رن وے بڑے طیاروں سے کچھ ہی بڑا ہے۔ یہ ایئرپورٹ صرف چھوٹے طیاروں کے لیے ہے، جو 15منٹ کے فضائی سفر پر واقع سینٹ مارٹن اور سینٹ یوسٹیشس نامی جزیروں کے لیے سروس مہیا کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے دیگر چند چھوٹے ترین ایئرپورٹس میں بیرا (Barra)ایئرپورٹ، مورگن ٹاﺅن میونسپل ایئرپورٹ، نیپال میں واقع تینزنگ ہلیری ایئرپورٹ اور موشوئشوئے ون انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔ان ایئرپورٹس کے رن ویز بھی بہت چھوٹے ہیں، جہاں سے صرف چھوٹے طیارے ہی ٹیک آف اور لینڈنگ کر سکتے ہیں۔ ان ایئرپورٹس سے پروازیں چلانے والی فضائی کمپنیاں قرب و جوار کے علاقوں تک ہی سروسز مہیا کرتی ہیں۔ نیپال کے تینزنگ ہلیری ایئرپورٹ سے سیاحوں کے لیے بھی پروازیں چلائی جاتی ہیں اور ان کے روٹ میں ماﺅنٹ ایورسٹ بھی شامل ہوتا ہے۔