ہیٹی کے صدر کا قتل لیکن گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش کیا بتایا؟تحقیقات میں نیا موڑ آگیا

ہیٹی کے صدر کا قتل لیکن گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش کیا بتایا؟تحقیقات میں ...
ہیٹی کے صدر کا قتل لیکن گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش کیا بتایا؟تحقیقات میں نیا موڑ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پورٹ او پرنس(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں جزائرغرب الہند کے ملک ہیٹی کے صدر کو دو درجن سے زائد حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا تھا۔ اب اس واردات کے حوالے سے اہم معلومات منظرعام پر آ گئی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ہیٹی کی پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صدر جوینل موئس کے گھر پر 28لوگوں نے علی الصبح حملہ کیااور انہیں قتل کر ڈالا۔ان میں سے 26کولمبین شہری تھے جبکہ 2امریکی نژاد ہیٹی شہری تھے۔ ان میں سے 19کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ان کا مقصد صدر جوینل کو قتل کرنا نہیں تھا بلکہ وہ انہیں اغواءکرنا چاہتے تھے۔ صدر جوینل پر لوگوں کی طرف سے ڈکٹیٹر بننے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور وہ جنوری 2020ءسے آمرانہ فرمان کے ذریعے ملک پر حکومت کر رہے تھے۔
 واضح رہے کہ ہیٹی کے نگران وزیراعظم کی طرف سے انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے انہوں نے امریکہ سے ہیٹی میں فوج تعینات کرنے کی درخواست بھی کر دی ہے۔