یورو کپ کا اختتام، گولڈن بوٹ ایوارڈ کا اعلان کردیا گیا

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپر سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے یوروکپ 2020 میں ٹاپ سکور کرکے گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کو یورو کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں اٹلی نے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے دی تھی۔ فائنل میں جیت کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں اٹلی نے دو کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی حاصل کی۔یورو کپ میں چار میچ کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے گولڈن بوٹ کا اعزاز جیتا کیونکہ انہوں نے چار میچوں میں 5گول سکور کیے تھے۔جمہوریہ چیک کے پیٹرک شیک نے بھی پانچ گولز کے ساتھ ٹورنامنٹ ختم کیا لیکن ایک اضافی گول کرنے میں معاونت کی بنا پر رونالڈو کو یہ انعام دیا گیا۔ رونالڈو نے 5 گولز کے علاوہ ایک گول سکور کرنے میں ساتھی کھلاڑی کی معاونت بھی کی تھی ۔