طالبان نے مزید 2 اضلاع پر قبضہ کرلیا

سورس: Screen Grab
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں طالبان نے اپنی تیز رفتار پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ ترین کارروائی میں طالبان نے صوبہ غور کے دو اضلاع پر قبضہ جمالیا جب کہ صوبہ تخار میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ غور کے دو اضلاع تائیوار اور پسابند پر قبضہ کرلیا ہے۔ طالبان کی جانب سے صوبہ تخار کے دارالحکومت تالقان پر بھی قبضے کی کوشش کی گئی جو افغان سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی۔
تخار پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے تالقان پر قبضے کیلئے چاروں اطراف سے حملہ کیا تھا لیکن فضائی حملوں کی مدد سے انہیں پسپا کردیا گیا۔ کارروائی میں 55 طالبان مارے گئے جب کہ 90 زخمی ہوئے ہیں۔