نواز شریف سے منسوب ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ، خیبرپختونخوا کابینہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کابینہ نے سوات کے نوازشریف کڈنی ہسپتال کا نام تبدیل کرنےکی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون کے مطابق زندہ فرد کے نام سے سرکاری ادارےکو منسلک نہیں کیا جاسکتا۔کابینہ اجلاس مین چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت سزائیں اور جرمانے بڑھانے کیلئے کمیٹی بنادی گئی، کمیٹی سزائیں اور جرمانے بڑھانے سے متعلق رپورٹ پیش کرےگی، کابینہ نے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ کی منظوری د ے دی۔کابینہ نے صوبے کی جامعات کے مالی مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔