’میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے ‘

’میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے ‘
’میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے ‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پاور گیم کھیلی جاتی ہے اس سے عوام کو فائدہ نہیں ہوا، ماضی میں سیاست دانوں نے اپنے اقتدار کے لیے سٹیبلشمنٹ کے ساتھ سودے بازی کی۔انہوں نے کہا کہ 22 کروڑعوام کو پاور گیم کا حصہ بنانا ہو گا۔ سویلین بالادستی بھی ووٹ کو عزت دو ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپیکر صاحب آپ بھی اس ہاوَس کی تکریم کو بڑھانے میں کردار ادا کریں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ 90 دہائی میں دست و گریباں رہے، ہم نے اس سے سیکھا اور مثاق جمہوریت کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ 99 میں فوجی مداخلت ہوئی اور 9 سال انہوں نے حکومت کی، ہم ہی سیاستدان اس کا حصہ بھی بنے۔انہوں نے کہا کہ اگر معیشت کے چند اشاریے بہتر ہوئے ہیں تو اس کے اثرات عوام تک منتقل نہیں ہوئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -