پنجاب حکومت نے سیکرٹری عہدہ کے 6 اعلی افسران کے تقرر تبادلے کردئیے

پنجاب حکومت نے سیکرٹری عہدہ کے 6 اعلی افسران کے تقرر تبادلے کردئیے
پنجاب حکومت نے سیکرٹری عہدہ کے 6 اعلی افسران کے تقرر تبادلے کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے سیکرٹری عہدہ کے 6 اعلی افسران کے تقرر تبادلے کردئیے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن علی آغا کو پنجاب سے ریلیو کردیا گیا ہے۔ظفر نصراللہ خان کو  ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم  تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس سیکرٹری  ہاؤسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کا چار ج بھی رہے گا۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نبیل احمد اعوان کو بھی پنجاب سے ریلیو کردیا گیا ہے۔محمد عامر جان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کے پاس سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کا چارج بھی رہے گا۔سیکرٹری برائے محکمہ جنگلات، فشریز  اور وائلڈ لائف سید جاوید اقبال بخاری کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔شاہد زمان کو سیکرٹری برائے محکمہ جنگلات، فشریز  اور وائلڈ لائف تعینات کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -