حریم شاہ بھٹکی ہوئی بچی ہے : فردوس عاشق اعوان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حریم شاہ بھٹکی ہوئی بچی ہے،کبھی سندھ اور کبھی وفاق میں خود کش حملے کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے گزارش ہے کہ پہلے ہی ہماری خواتین پرپریشر ہے، وہ احتیاط کریں۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے رنگ بازی سے بھری پریس کانفرنس کی،کِک بیکس لے کر بجلی گھر تو بنادیے لیکن ٹرانسمیشن سسٹم نہیں بنائے۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف کا بیانیہ لٹو اور پھٹو ہے،مریم نواز اداروں کے خلاف بیان دے کر اپنے تابوت میں کیل ٹھونک رہی ہیں۔