سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا
سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملنے یا نہ ملنے سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق محفوظ شدہ فیصلہ  چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تیرہ رکنی فل کورٹ دوپہر 12 بجے کھلی عدالت میں سنائے گا۔ اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بنچ کے ساڑھے نو بجے فیصلہ سنانے کی کاز لسٹ جاری کی گئی تھی، تاہم ازاں بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پہ نئی کاز لسٹ جاری کی گئی جس کے تحت اب آج جمعہ بارہ جولائی کو دن بارہ بجے فل کورٹ  فیصلہ سنائے گی۔اس سے قبل فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد جمعرات کے روز چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت 13 رکنی ججز کا مشاورتی اجلاس ہوا،  جبکہ بدھ کے روز بھی تقریباً ایک گھنٹے سے زائد وقت تک مشاورتی اجلاس جاری رہا تھا۔

مزید :

سیاست -