حملو ں کیلئے امریکہ نے مہلک ترین نیا "ڈرون"بھیج دیا

حملو ں کیلئے امریکہ نے مہلک ترین نیا "ڈرون"بھیج دیا
حملو ں کیلئے امریکہ نے مہلک ترین نیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے چھوٹے سائز کے جدیدڈرون طیارے فضا میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نئے ڈرون معمولی سی غلطی کیے بغیر اپنے ہدف کا درست نشانہ لے سکیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق نئے طیارے لانے کا فیصلہ پاکستان اور افغانستان میں ڈرون حملوں میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکتوں کے بعد کیا گیا۔ سوئچ بلیڈ نامی نیا ڈرون حالیہ طیاروں سے وزن میں چھ پاونڈ ہلکا ہے،جو پوری عمارت کو تباہ کیے بغیر دہشت گردوں کو نشانہ بنا سکے گا۔ دو فٹ طویل نیا ڈرون عام فوجی کے بیگ میں بھی سما سکتا ہے۔ سائز میں چھوٹا ہونے کے باوجود یہ طیارہ انتہائی مہلک بم سے لیس ہوگا۔ نئے ڈرون میں سوئی کی نوک جتنے ہدف کو بھی سو فیصد درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہوگی۔ امریکی دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نیا ڈرون جدید ترین ٹیکنالوجی کا شاہکار ہوگا جس کی نقل تیار نہیں کی جاسکے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -