حقانی کے پاکستان آنے کی امید نہیں ، میمو میں ملوث تمام چہرے سامنے لائے جائیں : خواجہ آصف

حقانی کے پاکستان آنے کی امید نہیں ، میمو میں ملوث تمام چہرے سامنے لائے جائیں : ...
حقانی کے پاکستان آنے کی امید نہیں ، میمو میں ملوث تمام چہرے سامنے لائے جائیں : خواجہ آصف

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ آصف نے کہاکہ حسین حقانی کے آئندہ بھی پاکستان میں آنے کی امیدنہیں اور اُن کے ساتھ ملوث دیگر چہروں کو سامنے لانے کے لیے حسین حقانی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔میمو کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ حسین حقانی میمو کمیشن کے خالق تھے اور اُنہوں نے امریکہ سے مدد کی شرط پر خفیہ اداروں ، فوج اور ایٹمی اثاثوں پر سمجھوتے کا عندیہ دیا۔اُنہوں نے کہاکہ حسین حقانی آئین سے غداری کے مرتکب ہوئے اور اُس کے باوجود بطور سفیر اپنی خدمات انجام دیتے رہے ۔خواجہ آصف نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے خدشات ثابت ہوگئے ہیں کہ حکومت حقانی کے ساتھ مل کر امریکہ کے ساتھ ساز باز کررہی تھی اور کئی باعزت قانون دانوں نے حسین حقانی کو ملک سے فرار کرانے میں مدد کی اور اب دوبارہ حسین حقانی کے ملک آنے کی امید نہیں اور نہ ہی وہ پہلے آئے ہیں ۔مسلم لیگ نے کے رہنماءکاکہناتھاکہ حکمران ذاتی مفاد کے لیے قومی مفا د کا سوداکرنے کے لیے تیار ہیں ، حقانی پر مقدمہ ہوناچاہیے اور میمو میں ملوث دیگر سرپرستوں کے چہرے بھی بے نقاب کریں کہکس نے حقانی کو ایسی جسارت کرنے کی اجازت دی ۔

مزید :

قومی -