علی ریاض کاارسلان افتخار اور ملک ریاض کی ڈیل سے اظہار لاتعلقی

علی ریاض کاارسلان افتخار اور ملک ریاض کی ڈیل سے اظہار لاتعلقی
علی ریاض کاارسلان افتخار اور ملک ریاض کی ڈیل سے اظہار لاتعلقی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاﺅن کے چیف ایگزیکٹوعلی ریاض ملک نے سپریم کورٹ میں اپنا بیان جمع کرادیاہے جس میں اُنہوں نے ارسلان افتخار اورملک ریاض کی ڈیل سے لاتعلقی ظاہرکردی ہے ۔علی ظفر ایڈووکیٹ کی وساطت سے جمع کرائے گئے بیان میں علی ریاض نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ 2008ءمیں بحریہ ٹاﺅ ن چیف ایگزیکٹو بنے جبکہ مسز بینا ریاض کو14 مئی 2012ءکو ملک ریاض کے بحریہ ٹاﺅن کے حصص منتقل کردیئے تھے اور ملک ریاض بحریہ ٹاﺅن کے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔بیان کے مطابق بحریہ ٹاﺅن رقوم کی منتقلی اور غیر قانونی کاروربار میں ملوث نہیں ہے،بحریہ ٹاﺅن اپنے تمام ٹیکس اورڈیوٹیاں باقاعدگی سے جمع کرا رہاہے اور ابھی تک بحریہ ٹاﺅن پر کوئی الزام نہیں لگایاگیاتاہم اگر الزام آیاتو وہ جواب داخل کرائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -