کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاءکی ریلی ، پولیس کا لاٹھی چارج، متعدد گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف وکلاءکی ریلی پر پولیس ٹوٹ پڑی اور لاٹھی چار ج کے علاوہ متعدد وکلاءکو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ریلی میں شامل وکلاءنے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں روکنے کی کوشش کی گئی لیکن اُنہوں نے مزاحمت کی جس پر پولیس کو لاٹھی چارج کرناپڑا۔ وکلاءکی ریلی سے ایم اے جنا ح روڑ بلاک ہوگئی۔ گرفتارہونے والے وکلاءاور سول سوسائٹی کے اراکین کو پولیس نے تھانے منتقل کردیاہے۔