سیا ہ چن پرپاک بھارت مذاکرات بے نتیجہ رہے ،بات چیت جا ری رکھنے پر اتفاق

سیا ہ چن پرپاک بھارت مذاکرات بے نتیجہ رہے ،بات چیت جا ری رکھنے پر اتفاق
 سیا ہ چن پرپاک بھارت مذاکرات بے نتیجہ رہے ،بات چیت جا ری رکھنے پر اتفاق

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیا ہ چن مسئلے پر پا ک بھارت سیکریٹری دفاع سطح کے بے نتیجہ مذاکرات ختم ہوگے جبکہ دونو ں ممالک اپنے اپنے مو قف پر ڈٹے رہے تاہم پاکستان نے مسئلے کے حل کے لئے دو نئی تجا ویز دے دی ہیںسیا ہ چن مسئلے پر پاک بھارت سیکریٹر ی دفاع سطح کے مذاکرات کا دوسرادور وزارت دفاع راولپنڈی میں ختم ہو گیا ہے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے سیکر یٹر ی دفاع نرگس سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیاہ چن مسئلے کے حل کے لیے دو نئی تجا ویز دی ہیں جب نر گس سیٹھی سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت سیاچن پر اپنے اس مو قف کہ پاکستان پہلے سیا چن پر بھارت کی مو جودہ پوزیشن کو تسلیم کرے اس کے بعد فوجیں واپس بلانے کا سوچا جا سکتا ہے کے جواب میں نرگس سیٹھی کا کہنا تھا کہ دونو ں مما لک کواکٹھے فوجیںواپس بلانی چاہیں،پاکستان کی جا نب سے دی گئی تجاویز کو مشترکہ اعلامیہ کا حصہ نہیں بنا یا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک مسئلے کے حل کے لیے کو ششیںجاری رکھیںگے جبکہ مذاکرات کا اگلا دور نئی دہلی میںہو جس کی تاریخو ں کا تعین بعد میں کیا جا ئے گا ممبئی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاچن کے مسئلے پر باقاعدہ مذاکرات ہوئے جس کو بھارتی سیکریٹری کانت شرما نے پیش رفت قرار دیا۔دو روز مذاکرات میں پاکستانی وفد نے بھارتی وفد کویہ بات دو ٹو ک انداز میں بتائی ہے کہ پاکستان کسی بھی حا ل میں سیاچن سے اکیلے فوجیں واپس نہیں بلائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -