ارسلان افتخار پر 34کروڑ سے زائد رقم خر چ کی :ملک ریاض

ارسلان افتخار پر 34کروڑ سے زائد رقم خر چ کی :ملک ریاض
ارسلان افتخار پر 34کروڑ سے زائد رقم خر چ کی :ملک ریاض

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض حسین نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں کہاہے کہ ارسلان افتخار کے بیرونی دوروںپر34کروڑ 25لاکھ اور125روپے خرچ کیے۔نجی چینل کے مطابق ملک ریاض نے عبدالغفور کی وساطت سے جمع کرائے گئے بیان میں بتایاکہ 25جولائی کوارسلان نے ایک نامعلوم خاتون اور احمد خلیل کے ساتھ لندن سے فرانس کے مہنگے ترین سیاحتی مقام مونٹی کارلو کا دورہ کیا۔ ا±نہوں نے کہاکہ ارسلان افتخار کو 32کروڑ 70لاکھ کی رقم کیش کی صورت میں دی گئی۔دنیانیوز کے مطابقملک ریاض کے دستاویزی ثبوت میں کہا گیاہے کہ ارسلان افتخار کے دوروں پر چونتیس کروڑ پچیس لاکھ اور ایک سو پچیس روپے خرچ ہوئے ،ارسلان افتخار نے ایک خاتون اور احمد خلیل کےساتھ پچیس جولائی 2010 ءکو لندن سے مونٹی کارلو کا سفرکیا جبکہ مونٹی کارلو دنیا بھر میں جوئے خانوں کے وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔مونٹی کارلو میں قیام وطعام، شاپنگ اور گاڑیوں پر اٹھاسی لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور وہاں ان کے کے چار رات کے قیام کے 8120 یورو ،ٹکٹوں اور مونٹی کارلو ٹور کے لئے 22 لاکھ 84 ہزار روپے ،فلیٹ اور گاڑی کی مد میں میں 65 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کئے گئے۔دستاویزات کے مطابق 2011ءمیں لندن کے دورے پر ہوٹل کے اخراجات پر چھ لاکھ 92 ہزار روپے کے اخراجات آئے ، لندن ہی کے دوسرے دورے پر انسٹھ لاکھ سینتالیس ہزار روپے خر چہ آیا۔ان کے خاندان کے لئے اپارٹمنٹ کا کرایہ پچیس لاکھ چودہ ہزار روپے ادا کیا۔ہوٹل ،کیش اور گاڑی کے کرائے کی مد میں چونتیس لاکھ تینتیس ہزار روپے ادا کئے اوربتیس کروڑ ستر لاکھ روپے ڈاکٹر ارسلان کو نقد دیئے گئے ۔دستاویزی بیان کے مطابق ارسلان نے لندن سے مونٹی کارلو کے لئے برٹش ائر ویز پرڈاکٹر ارسلان چودھری نے ٹکٹ نمبر 3794299546 کے ذریعے سفر کیا جبکہ ان کی ساتھی خاتون نے ٹکٹ نمبر3794299545 اور احمد خلیل نے ٹکٹ نمبر 3794299544 پر سفر کیا جن کی کل مالیت 1011 برطانوی پاونڈ ہے جو سلمان احمد کے ویزا کارڈ کے ذریعے ادا کی گئی گئی۔ اس مقصد کیلئے انتیس جون 2010ءکو تین ہزار پاو¿نڈ کا چیک نمبر 000015 جاری کیا گیا جبکہ2350 پاو¿نڈز کاایک اور چیک نمبر000016 بھی 6 جولائی 2010ءکو جاری کیا گیا ۔ریاض ملک کے بیان میں یہ کہاگیا ہے کہ ڈاکٹرارسلان 31سیسکس سکوائرلندن کوخط کتابت کے لئے استعمال کرتا رہا جو 1997ءسے ان کی بیٹی کی ملکیت ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -