کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایم کیو ایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی جاں بحق

کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایم کیو ایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے ...
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، ایم کیو ایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی جاں بحق

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کیماڑی مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاکر علی کے بھائی جاں بحق اور ایک دکاندار زخمی ہوگیاہے جس کے بعد علاقے میں دکانیں بند اور کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کیماڑی مارکیٹ میں فائرنگ کی جس کی زد میں آکر دوافراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے واقعہ کو ٹارگٹ کلنگ قراردیتے ہوئے ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں بتایاگیاکہ وہ سابق ایم پی اے شاکراللہ کے بھائی حیرات علی ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان گلی کے اندر واقع دکان میں آئے اور فائرنگ کردی جبکہ جاتے ہوئے گلی کے کونے پر موجود پولیس کی چوکی پر بھی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

مزید : کراچی


loading...