ارسلان ، ریاض معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے: وجیہہ الدین احمد

ارسلان ، ریاض معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے: وجیہہ الدین احمد
ارسلان ، ریاض معاملہ جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے: وجیہہ الدین احمد

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عدلیہ کی آزادی کے اہم رہنماء جسٹس ( ر ) وجیہہ الدین احمد نے ملک ریاض اور ارسلان افتخار کے معاملات کی چھان بین کیلئے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی تجویز پیشکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے جس کی کڑیاں وزیر اعظم سے ملتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کس وقت کی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہیں یہ ابھی سامنے آنا باقی ہے۔ جسٹس(ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ یہ سب تیاری گزشتہ تین سال سے کی جارہی تھی اور ناپ تول کر مناسب وقت دیکھ کریہ معاملہ اٹھایاگیاہے اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عدالت کوصبروتحمل کامظاہرہ کرے۔جسٹس(ر)وجیہہ الدین نے کہا کہ ملک ریاض کی حیثیت پیادے سے زیادہ نہیں،پریس کانفرنس میں آئین اورقانون کی دھجیاں بکھیری گئیں۔

مزید :

قومی -