ملک ریاض سے ملاقاتیں چیف جسٹس کی معزولی کے دوران ہوئی ، صدر زرداری سے ملنے پر اصرار کیا گیا: رجسٹرارسپریم کورٹ

ملک ریاض سے ملاقاتیں چیف جسٹس کی معزولی کے دوران ہوئی ، صدر زرداری سے ملنے پر ...
 ملک ریاض سے ملاقاتیں چیف جسٹس کی معزولی کے دوران ہوئی ، صدر زرداری سے ملنے پر اصرار کیا گیا: رجسٹرارسپریم کورٹ

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈا کٹر فقیر حسین نے ملک ریاض کے الزامات کا جواب دیدیا ہے اور واضح کیا ہے کہ ملک ریاض اور چیف جسٹس کی دو سے تین ملاقاتیں ہوئیں۔ یہ ملاقاتیں چیف جسٹس کی معزولی کے دوران ہوئیں ۔ ان ملاقاتوں میں ملک ریاض کی جانب سے اصرار کیا گیا تھا کہ چیف جسٹس صدر مملکت آ صف علی زرداری سے ملاقات کریں مگر چیف جسٹس آ ف پاکستان نے زرداری سے ملا قات کیلئے منع کردیا تھا اور کہا تھا کہ سیاستدانوں سے ملاقا ت کی توکچھ لونگا اور کچھ دونگاپربات ہوگئی۔ڈا کٹر فقیر حسین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملک ریاض کی ملا قات اندھیرے میں نہیں بلکہ روشنی میں کی گئی اور یہ ملا قاتیں معزو لی کے دوران کی گئیں یاملک ریا ض نے بتا یا انہوں نے مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پا رٹی کے درمیان معا ہدہ کروایا اور نواز شریف اورصدر زرداری کی صلح کرادی ہے۔ایک سوال کے جوا ب میںانکا کہنا تھا کہ پریس کا نفرنس چیمبر میں بیٹھ کر دیکھی اور چیف جسٹس سے متعلق نہیں پتہ کہ انہوں نے دیکھی کہ نہیں ۔ ایک سوال کے جوا ب میں ڈا کٹر فقیر حسین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلا نی کا پرا نا تعلق ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -Breaking News -