پریس کانفرنس اور عدالتی بیان مختلف ہیں: فروغ نسیم
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آئنی ماہر بیرسٹر فروغ نسیم نے ملک ریاض کے پریس کانفرنس میں ارسلان افتخار پر لگائے جانے والے الزامات کو عدالت میں دیے جانے والے بیان سے قرار دیاہے اور کہا ہے کہ اس وقت تک یہ محض الزامات ہیں تاہم ان کی تحقیقات ہونا چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک ریاض کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پیش کریں ۔بیرسٹرفروغ نسیم نے ملک ریاض نے پریس کا نفرنس میں کسی قسم کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا اگرملک ریاض کے پاس ثبوت موجود ہیں تووہ پیش کریں۔یہ بہت اہم معاملہ ہے ان کے پاس جوکچھ بھی مواد ہے ایک ساتھ سامنے لایاجائے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کیخلاف باتیں ہورہی ہیںاس لیے اس پورے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔