ایاز نیازی کے تقررسے میرا کوئی تعلق نہیں:امین فہیم

ایاز نیازی کے تقررسے میرا کوئی تعلق نہیں:امین فہیم
ایاز نیازی کے تقررسے میرا کوئی تعلق نہیں:امین فہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این آئی سی ایل سکینڈل کیس میں وفاقی وزیرتجارت امین فہیم نے کہا ہے کہ چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کی تقرری میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔امین فہیم نے سپریم کورٹ میںاپنا تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔متن کے مطابق ایازخان کی تقرری ایگزیکٹور اتھارٹی نے کی جبکہ ان کے پاس چیئرمین کی تقرری کی سمری قواعدو ضوابط کے مطابق آئی جس کو اسی طرح واپس بھیج دیا۔امین فہیم نے بتایا کہ ان کی اہلیہ رضوانہ فہیم کے نام کراچی ڈیفنس میں مکان تھا جس کوانہوں نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے گروی رکھا ہوا تھا، اس مکان کو اہلیہ نے آٹھ کروڑ روپے کا فروخت کیا۔

مزید :

جرم و انصاف -