گیلانی ،ولیم ہیگ ملاقات،پاک برطانیہ تعلقات پرتبادلہ خیال

گیلانی ،ولیم ہیگ ملاقات،پاک برطانیہ تعلقات پرتبادلہ خیال
گیلانی ،ولیم ہیگ ملاقات،پاک برطانیہ تعلقات پرتبادلہ خیال

  



ّاسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ، افغانستان کی صورتحال اور خطے کے امور زیر غور کیاگیا۔اس موقع پروزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ جس نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے یورپی منڈیوں تک رسائی کے لیے برطانوی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ وہ جلد افغانستان کا دورہ کریں گے۔ جہاں افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے افغان صدر سے بات چیت ہوگی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ جمہوری پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے افغانستان میں مفاہمت کی پالیسی کی حمایت پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

مزید : اسلام آباد