بھا رتی دریا دو ہزار سے زائد دیہا ت "کھا " گیا
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں دریائے برہم پترا کے پانی نے دریا کے کنارے کو کاٹنا شروع کردیے ہیں جس سے بائیس سو سے زائد بڑی تعداد میں دیہات متاثر ہوئے ہیں اور ان کے پچاس لاکھ سے زائد افراد اور چار ہزار کلو میٹر سے زائد رقبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کٹاﺅ اسی مربع کلو میٹر سالانہ کے حساب سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے ہر سال دریا کے کنارے کی آبادیوں کو نقل مکانی کرنی پڑرہی ہے۔ پانی کی سطح کنٹرول کرنے کے ناقص انتظام کی وجہ سے بھاری مقدار میں پانی مختلف ڈیموں سے دریا میں چھوڑ دیا جاتا ہے جس سے دریا کے کنارے کی آبادی اکثر سیلاب اور دریا کے کٹاﺅ کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔