حکومت معا ئشی صورتحال بہتر بنا نے میں نا کا م ہو چکی ہے :قر یشی

حکومت معا ئشی صورتحال بہتر بنا نے میں نا کا م ہو چکی ہے :قر یشی
حکومت معا ئشی صورتحال بہتر بنا نے میں نا کا م ہو چکی ہے :قر یشی

  

فیصل آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات تاریخ کی نچلی ترین سطح تک پہنچ چکے ہیں دونوں ممالک سانحہ سلالہ کو درست طریقے سے ہینڈل کرنے میں ناکام رہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت معاشی صورت حال بہتر بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ ستمبر اکتوبر میں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا جو اپنی کڑی شرائط پر قرض دے گا اور ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آ جائے گا۔آئندہ الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا آنے والے انتخابات میں عوام موجودہ حکمرانوں کے لئے اپنے دروازے بند کر لیں گے اوراگر ہم حکومت نہ بنا سکے تو موثر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

فیصل آباد -