اختلا فا ت جلد ختم ،پاکستا ن اور امریکہ مل جل کر کا م کرینگے :ولیم ہیگ

اختلا فا ت جلد ختم ،پاکستا ن اور امریکہ مل جل کر کا م کرینگے :ولیم ہیگ
اختلا فا ت جلد ختم ،پاکستا ن اور امریکہ مل جل کر کا م کرینگے :ولیم ہیگ

  

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے خطے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے جبکہ برطانوی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ میں اپنے برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بہت پائیدار ہیں۔ دونوں ملکو ںکے درمیان پانچ مختلف شعبوں میں تعاون جاری اور مضبوط معاشی روابط ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکہ کے اختلافات جلد ختم ہو جائیں گے اور دونوں ملک مل جل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے حالیہ دورہ برطانیہ کو کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں پہلی بار جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -