بھتہ خوری اور قتل و غارت کیخلاف کل کراچی میں شٹر ڈاﺅں کا اعلان

بھتہ خوری اور قتل و غارت کیخلاف کل کراچی میں شٹر ڈاﺅں کا اعلان
بھتہ خوری اور قتل و غارت کیخلاف کل کراچی میں شٹر ڈاﺅں کا اعلان

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آ ل تا جر اتحا د نے بھتہ خوروں کے خلا ف کل کرا چی میں پرامن شٹر ڈاﺅن ہڑ تا ل کا اعلا ن کردیا ہے ۔یہ اعلا ن آ ل تا جر اتحاد کے چئیر مین عتیق میرنے کمشنر روشن علی شیخ سے ملا قات کے بعد اس ملا قات کی میں ڈی آ ئی جی ساﺅتھ مشتاق مہر بھی شریک تھے ۔کمشنر روشن علی نے ایک ہفتے میں امن وامان کی صورتحا ل بہتر بنا نے کی یقین دہا نی کر وا ئی۔تا جر اتحاد کے چئیر مین کا کہنا تھا کہ حکومتی یقین دہا نی پر ہڑ تا ل ختم نہیں کر سکتے البتہ عملی اقدامات نظر آ نے کی صورت میں ہڑتا ل مو خر کردی جا ئے گی ۔متحدہ قومی موومنٹ نے تاجر اتحاد کی حمایت کااعلان کردیاہے اورکہا ہے کہ تاجروں کے قتل میںملوث افراد کو فوراگرفتارکیاجائے ۔متحدہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ تاجروں کو تحفظ یقینی بنایا جائے۔ان کے جائزمطالبات پر متحدہ کل ان کی پرامن ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے۔اس طرح ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی اس ہڑتال کی حمایت کی اور ٹرانسپورٹ بندرکھنے کا اعلان کیاہے۔پٹرولیم ڈیلرا یسوسی ایشن سندھ نے بھی اس ہرتال کی حمایت اور پٹرول پمپ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ یونورسٹی نے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے ہیں ۔

مزید : بزنس