’چیف تیرے جاں نثا ر‘لاہور میں وکلا ءکا جسٹس کے حق میں مظاہرہ
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے افتخار محمد چودھری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کیخلاف مبینہ کرپشن کیس میں چیف جسٹس کو تنقید کا نشانہ بنانے پر وکلاءسڑک پر آگئے ۔ جنہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک میں” چیف تیرے جانثار بے شمار بے شمار“ کے نعرے لگا کر ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ وکلاءکے اس گروپ کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت چیف جسٹس اور سپریم کورٹ پر کسی کو انگلی نہیں اٹھانے دیں گے اور وہ ملک کی اعلیٰ ترین عدلیہ کے وقار کے لیے باہر نکلے ہیں۔ وکلا نے ملک ریاض اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کیخلاف کارروائی مطالبہ کیا۔