نیٹو سپلائی بحا ل نہ ہو نے پر تشویش ہے :ولیم ہیگ ،پارلیمانی قرارداد پر عمل ہو گا :حنا کھر

نیٹو سپلائی بحا ل نہ ہو نے پر تشویش ہے :ولیم ہیگ ،پارلیمانی قرارداد پر عمل ہو ...
نیٹو سپلائی بحا ل نہ ہو نے پر تشویش ہے :ولیم ہیگ ،پارلیمانی قرارداد پر عمل ہو گا :حنا کھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطا نو ی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی لائن کا بحا ل نہ ہو نا با عث تشویش ہے جبکہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات پر پا لیمنٹ کی سفارشات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور انہی کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔دفتر خارجہ میںملاقات کے بعد مشترکہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے بر طا نو ی وزیر خا رجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلا ئی کی بندش با عث تشویش ہے امید ہے کہ پاکستان اور امریکہ یہ معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کرلیںگے ۔ولیم ہیگ نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میںجمہوریت کی حمایت کرتا ہے ،صا ف اور شفا ف انتخابا ت کا انعقاد اہم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادارے ، با لخصوص پالیمنٹ مضبوط ہوگی تو عوام کا جمہوریت پر اعتما د بڑھے گا ،ولیم ہیگ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ گہرے دوست ہیں ،،امید ہے کہ مستقبل میں بھی دہشت گردی کے خلا ف مل کر لڑیں گے ۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی مین کو ئی بھی نیا معاہدہ شفا ف ہو نا چاہیے جو دونو ں مما لک اور عوام کیلئے قابل قبو ل ہو انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحا لی کیلئے پارلیمنٹ کی سفارشات کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے ۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہم سمجھتا ہے ۔۔مستقبل میں دونو ں مما لک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا ئیں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -