عدلیہ ارسلان کیس میں چٹان کی طرح متحد ہے: جسٹس دوست محمد

عدلیہ ارسلان کیس میں چٹان کی طرح متحد ہے: جسٹس دوست محمد
 عدلیہ ارسلان کیس میں چٹان کی طرح متحد ہے: جسٹس دوست محمد

  

 ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی) پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ ارسلان کیس میں عدلیہ چٹان کی طرح متحد ہے، اگر سازش سامنے آئی توپوری قوم ردعمل دے گی۔ہائی کورٹ بار کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ قوم شاہد ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کے خلاف سوموٹو لیا، اس معاملے میں عدلیہ چٹان کی طرح متحد ہے، قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ اس کیس میں تمام معاملات شفاف طریقے سے سامنے چلائے جائیں گے، اگر کوئی سازش سامنے آگئی تو پوری قوم ردعمل دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوفریقوں کے درمیان جھگڑے کی صورت میں تیسرے فرد کو فیصلہ کرنے کا حق ہے، فریقین میں سے کسی کو یہ حق نہیں دیاجاسکتا۔

مزید :

ڈیرہ غازی خان -