مہنگائی کاطوفان...دودھ کے پیکٹ سمیت ہرچیز کی قیمت میں 17فیصد اضافہ،نو ٹیفیکشن جاری
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)حکومت نے 200ارب روپے سے زیادہ لگائے گئے ٹیکس کا اطلاق بدھ کی رات 12بجے سے کردیا ہے ۔ جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کے اطلاق کا نو ٹیفیکشن جاری کردیا گیاہے۔نئے ٹیکس کے اطلاق کے بعد دودھ کے پیکٹ سمیت تمام اشیا ءپر 17فیصد سیلز ٹیکس ادا کیا جائے گا۔