بھکر : رشوت مانگنے والے واپڈا اہلکار سے شہریوں کا انوکھا سلوک، کھمبے پر چڑھا کر سیڑھی کھینچ لی
بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھکر میں لوگوں نے واپڈا کے خلاف انوکھا اور کارآمد احتجاج کیا۔ جیو نیوز کے مطابق چک36میں دو دن سے ٹرانسفارمر خراب تھا ۔ واپڈا اہلکار اس کو ٹھیک کرنے کیلئے رشوت مانگ رہے تھے۔ لوگوں نے اہلکاروں کو پیسے دینے کا لالچ دے کر بلایا اور ان کو کھمبے پر چڑھا دیا۔ جیسے ہی اہلکار کھمبے پر چڑھے لوگوں نے نیچے سے سیڑھی ہٹا دی۔واپڈا اہلکار کئی گھنٹے تک کھمبے پر بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے رہے۔ لوگوں نے کہا کہ جب تک ٹرانسفارمر درست نہیں ہوگا اس وقت تک نہیں اتاریں گے۔ آخر کار ٹرانسفارمر کو ٹھیک کرنے کے بعد ان اہلکاروں کو نیچے اتارا گیا۔