پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ پوری دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے،نمرہ بٹ

پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ پوری دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے،نمرہ بٹ
 پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ پوری دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے،نمرہ بٹ

  


لاہور(فلم رپورٹر) کلاسیکل ڈانسر اور ماڈل نمرہ بٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کا ٹیلنٹ پوری دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے اور اگر انڈسٹری میں بھی معیار کو اپنا لیا جائے تو ہم کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔نمرہ بٹ نے کہا کہ میرے شائقین کی تعداد آج بھی سب سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے مجھے بار بار فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہو رہی ہے لیکن میں فی الحال کسی بھی فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تاہم میری کوشش ہے کہ میں جلد از جلد فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہونے پر اپنی ایک فلم بناؤں۔

مزید : کلچر