تھیٹر پر لائیو پرفارمنس اور ٹی وی کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ،سجاد شوکی

تھیٹر پر لائیو پرفارمنس اور ٹی وی کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ،سجاد شوکی
 تھیٹر پر لائیو پرفارمنس اور ٹی وی کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ،سجاد شوکی

  


لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین سجاد شوکی نے کہا ہے کہ تھیٹر پر لائیو پرفارمنس اور ٹی وی کیمرے کا سامنا کرنا آسان نہیں ہوتا، مجھ میں لڑکیوں کو متاثر کی صلاحیت نہیں یہ کام تھکا دینے والا ہے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے سجاد شوکی نے کہا کہ خود اعتمادی حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے اور یہ خود اعتمادی تجربے سے حاصل ہوتی ہے۔ایک سال ڈرامہ اور تھیٹر انڈسٹری میں گزارنے کے بارے میں اداکار نے کہا کہ انڈسٹری میں گزرے وقت سے کوئی سبق حاصل کرنے کے بجائے یہاں خود کو ایڈجسٹ کرنا اہمیت رکھتا ہے۔سٹیج کام کرنا پڑتا ہے اور اچھی و بری کہانیوں پر مبنی ڈرامہ سیریلز کرنی پڑتی ہیں کیوں کہ یہ تجربات ہی آپ کو سکھاتے ہیں، کیرئیرمیں ڈراموں کی تعداد بھی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیا کے سوالات کے جواب دینے پڑتے ہیں اور اس دوران آپ کو بہت پر سکون رہنا پڑتا ہے یہ عمل بہت تھکا دینے والا ہوتا ہے تاہم انکار یا برے رویے کی صورت میں امیج خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مزید : کلچر