ویڈیو گانے کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،رفیق حسین

ویڈیو گانے کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،رفیق حسین
 ویڈیو گانے کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،رفیق حسین

  


لاہور(فلم رپورٹر)معروف کلاسیکل گائیک اور موسیقار رفیق حسین نے کہا ہے کہ کلاسیکل گائیکی اس وقت بھی اہمیت کی حامل ہے فلمی صنعت کے بحران نے بہت سے گلوکاروں کو گھر بیٹھا دیا ہے لیکن مایوس کن صورتحال کے باوجود بہتری کی توقع رکھنی چاہئے کیونکہ اچھے دن لوٹ کر ضرور آئیں گے۔ جب ماضی میں فلمیں بن رہی تھیں کہ بہت سے نئے گلوکاروں کو بھی مواقع ملے لیکن اب حالات بہت مختلف ہیں۔ گلوکاروں کو اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے شوز وغیرہ کرنا پڑتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بڑے بڑے گلوکار لائیو گانے سے گھبراتے ہیں اور ریکارڈ شدہ گانوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن میں ہمیشہ لائیو گانے کو ترجیح دیتا ہوں اور مجھے ہمیشہ ہی اس کا بہت اچھا رسپانس ملتا ہے۔ رفیق حسین نے بتایا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ گانا صرف اچھے ویڈیو کی بدولت ہی مقبول ہوتا ہے۔ البتہ ویڈیو گانے کی مقبولیت میں اضافے کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...