منافق اور خوشامدی لوگوں سے ڈر لگتاہے،اداکارہ شیرین چوہدری

منافق اور خوشامدی لوگوں سے ڈر لگتاہے،اداکارہ شیرین چوہدری
 منافق اور خوشامدی لوگوں سے ڈر لگتاہے،اداکارہ شیرین چوہدری

  


لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل شیریں چوہدری نے کہاہے کہ منافق اور خوشامدی لوگوں سے ڈر لگتاہے اور ایسے لوگوں سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں ، شوبز کی دنیا میں منافقت کا عنصر شروع سے ہی چلتا آرہا ہے اور وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گلوکاری کا شوق تھا مگر قسمت مجھے اداکاری اور ماڈلنگ کی طرف لے آئی ۔ گلوکاری میں مجھے حامد علی بیلا اور اداکاری میں عظمیٰ گیلانی نے بڑا متاثر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں پنجابی بولتی ہوں اور عام زندگی میں سب سے اردو میں بات کرتی ہوں ۔شیریں چوہدری نے کہا کہ جس دور میں ٹی وی پر کام شروع کیا تھا وہ پی ٹی وی کا سنہری دور تھا ۔

مزید : کلچر