دپیکا پڈوکون قابل اعتراض تصویر کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں

دپیکا پڈوکون قابل اعتراض تصویر کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں
 دپیکا پڈوکون قابل اعتراض تصویر کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں

  


ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی حالیہ شرمناک تصویر نے ہلچل مچا دی۔ یہ تصویر دراصل اس فوٹوشوٹ کا حصہ ہے، جو انہوں نے حال ہی میں فیشن میگزین ’میکسم‘ کے لیے کروایا تھا۔دپیکا پڈوکون ’میکسم‘ کی 2017 کی 100 پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں، جس پر رواں ماہ جون کے بھارتی شمارے کے سرورق پر ان کی تصویر شائع کی گئی۔ دپیکا پڈوکون نے فیشن میگزین کے لیے سرورق پر شائع تصویر سمیت دیگر تصاویر بھی کھنچوائیں، جن میں سے ایک انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔انتہائی مختصر لباس اور صوفے پر بیٹھ کر تصویر کھچوانے کے انداز پر لوگوں نے برا منایا، اور اداکارہ کے اس قدم کو شرمناک قرار دیا۔

اداکارہ کی جانب سے اس تصویر کوشیئر کیے جانے کے بعد کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ہندوستانی روایات اور تہذیب یاد دلائی۔

مزید : کلچر