ویرات کوہلی نے پیپسی کیساتھ مزید معاہدہ کرنے سے انکار کردیا

ویرات کوہلی نے پیپسی کیساتھ مزید معاہدہ کرنے سے انکار کردیا
 ویرات کوہلی نے پیپسی کیساتھ مزید معاہدہ کرنے سے انکار کردیا

  


کارڈیف(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے میں پیپسی نہیں پیتا لہذا ایسی کمپنی کیساتھ محظ پیسوں کی خاطر معاہدہ نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے حیران کن فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی نے مشہور مشروب ساز کمپنی پیپسی کو سے اربوں روپے کا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔ویرات کوہلی اور پیپسی کو کے درمیان 6 سال معاہدہ ختم ہو گیا ہے جس کے بعد اس معاہدہ کو رینیو کیا جانا تھا تاہم ویرات کوہلی نے کمپنی کیساتھ مزید معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے میں پیپسی نہیں پیتا لہذا ایسی کمپنی کیساتھ محظ پیسوں کی خاطر معاہدہ نہیں کر سکتا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی